پولیس افسروں کی مساجد میں کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

پولیس افسروں کی مساجد میں  کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )سرکل پولیس افسروں کی مساجد میں کھلی کچہریاں، عوام کے مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔

۔قائم مقام ڈی ایس پی محمد اظہر نے مدرسہ فیضان مدینہ ایس ایچ او سٹی عمران چیمہ نے مسجد تالاب والی جبکہ ایس ایچ او صدر عرفان سکھیرا نے چوکی مستی کی مسجد میں کھلی کچہری لگائی ۔نمازیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کھلی کچہریوں سے شہریوں کو تیز ترین انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں