ڈی سی کا انسداد ڈینگی، امتحانی مراکز،کفایت شعاری مہم کا جائزہ
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مختلف اجلاسوں اور۔۔۔
دوروں میں انسدادِ ڈینگی، امتحانی شفافیت اور کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈینگی اجلاس میں سرویلنس اور انسدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع کو ڈینگی سے پاک رکھنا اولین ترجیح ہے جبکہ کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی ۔