خانیوال انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے

خانیوال انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے

ضلع بھر میں 6لاکھ 14ہزار 554کمسن بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ خانیوال کی زیر نگرانی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مہم 13اپریل سے 16اپریل 2026 تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع بھر میں 6لاکھ 14ہزار 554کمسن بچوں کو پولیو سے بچاو  کے قطرے پلائے جائیں گے ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر مہم میں حصہ لیں گے اور گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، انسداد پولیو مہم کے لیے 2572 ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے انسداد پولیو مہم کی تیاری کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو  کے قطرے ضرور پلوائیں جبکہ پولیو فری پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مہم کے دوران کسی بچے کو رہ جانے نہیں دیا جائے گاانہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی خود نگرانی کرے گی، اجلاس میں محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں