لودھراں ‘3لاکھ89ہزار 675بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف
لودھراں(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت انسداد پولیو و ڈینگی مہمات بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔
ضلع لودھراں میں 4روزہ انسداد پولیو مہم 13سے 16اپریل تک جاری رہیگی جس میں3لاکھ89 ہزار 675 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہانسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے اس میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا جائے۔ ،انسداد پولیو مہم کے ایشوز فوری انتظامیہ کے نوٹس میں لائے جائیں،شہری بھی پولیو مہم میں ہیلتھ و الائیڈ محکموں سے تعاون کریں،کوتاہیاں دور کی جائیں،مہم میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے ،محمد اشرف نے مزید کہا کہ بارشی موسم میں ڈینگی سرویلنس پر فوکس کیا جائے ،ڈینگی لاروا اور مچھروں کے خاتمے کیلئے انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں تیز کی جائیں،کمپلین مینجمنٹ سسٹم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ،شکایات پر ایکشن نہ لینے والوں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔