تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ‘ شفافیت کیساتھ کرنیکی ہدایت
عوامی جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ،ڈی پی او خانیوال کی افسروں کیساتھ میٹنگ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر راو عمران اسلم نے خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد تفتیشی نظام کو مزید مؤثر بنانا، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنانا اور افسروں کی رہنمائی کرنا تھا۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ تفتیشی افسرپولیس فورس کا اہم ستون ہیں اور انصاف کی فراہمی میں ان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے ، تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ کسی بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے اور ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور دفعہ 406 جیسے مالی جرائم میں متاثرہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔