مظفر گڑھ،ایران امریکہ جنگ بندی پر اظہارِ تشکر ریلی کا انعقاد

مظفر گڑھ،ایران امریکہ جنگ بندی پر اظہارِ تشکر ریلی کا انعقاد

پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر قومی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ایران امریکہ جنگ بندی پر اظہارِ تشکر کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی قیادت میں ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ انعم حفیظ سمیت ضلعی افسران، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اظہارِ تشکر کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر قومی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ریلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء نے استحکامِ پاکستان اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے فیاض پارک میں فلاور شو کا معائنہ کیا اور مختلف محکموں کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں