ملتان:جزوی لاک ڈائون، تاجروں کو الٹی میٹم

 ملتان:جزوی لاک ڈائون، تاجروں کو الٹی میٹم

رات 8 بجے تمام دکانیں ، پلازے ، شاپنگ مالزبند کرنے کی ہدایت

ملتان ( وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کرائسس کے پیش نظر حکومت پنجاب کے احکامات پر جزوی لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کیا گیا جبکہ تاجر برادری کو رات 8بجے تک تمام دکانیں، پلازے اور شاپنگ مالز بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیکری، میڈیکل سٹورز، کلینکس، لیبارٹریز، تندور اور ملک و ڈیری شاپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی جزوی لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شادی ہالز، مارکیز، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز رات 10 بجے تک مکمل بند کرائے جائیں گے اور نجی تقریبات و فنکشنز پر بھی پابندی عائد ہوگی، مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی لازمی قرار دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں