حافظ نعیم الرحمن آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے

حافظ نعیم الرحمن آج ایک روزہ  دورے پر ملتان پہنچیں گے

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن آج ایک روزہ تنظیمی دورے پر ملتان پہنچیں گے ۔ترجمان جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہفتہ کو ایک روزہ تنظیمی دورے کے دوران ملتان آئیں گے ۔ اس دورے کے دوران وہ سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے اجتماعِ ارکان میں خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

اجتماع میں وہ ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل پر رہنمائی فراہم کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اپنے دورۂ ملتان کے دوران حافظ نعیم الرحمن مختلف تنظیمی اور نجی نشستوں میں بھی شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں