امانت میں خیانت کے مرتکب 4افراد کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر )امانت میں خیانت کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ۔۔۔
شاہ شمس پولیس کو عابد حسین نے بتایا کہ ملزم حاجی مہر ظفر اور عبدالصمد سے گاڑی پتوکی کیلئے کرائی اور گاڑی میں لاکھوں کا سامان لوڈ کرکے بطور امانت پہنچانے کا کہا ملزموں نے پارٹی کو مال کی ڈیلیوری نہ کرکے مال خورد برد کرلیا جو تاحال پارٹی کے پاس نہ پہنچا جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس کو اللہ دتہ نے بتایا کہ ملزم جاوید اور مشتاق دھوکہ دہی فراڈ سے رقم لیکر فرار ہوگئے ۔