پنجاب میں مسیحی طلبہ کیلئے نئی درسی کتب کی منظوری
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں مسیحی طلبہ کیلئے نئی درسی کتب کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ۔۔۔
پیکٹا حکام کے مطابق مسیحی تعلیم کی یہ کتب تعلیمی سیشن 2026-27 سے نافذ العمل ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ جماعت اول سے جماعت نہم اور گیارہویں تک نئی کتب منظور کی گئی ہیں۔ زیادہ تر کتب ایجوکیٹنگ یوتھ پبلیکیشن کی تیار کردہ ہیں جبکہ جماعت نہم کی کتاب محبوب سنز پبلشر سے تیار کروائی گئی ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ کتب کے کاپی رائٹس بھی خریدے جائیں گے تاکہ انہیں باضابطہ نصاب کا حصہ بنایا جا سکے ۔حکام کے مطابق تعلیمی اصلاحات کے تحت نصاب میں بہتری کا عمل جاری ہے اور نئی کتب کے ذریعے طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا۔