مستحق افراد کی خدمت میں بہتری لائی جائے ، سائرہ عمر
ملتان (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری حکومت پنجاب سوشل ویلفیئر و بیت المال مس سائرہ عمر اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی ہدایات پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔۔
اجلاس میں ملتان ڈویژن کے میڈیکل سوشل سروسز یونٹس (ایم ایس ایس یوز) کی کارکردگی اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹیز کی بہتری پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سوسائٹی نمائندگان اور این جی اوز شریک ہوئیں جبکہ دیگر اضلاع کے افسر آن لائن شامل ہوئے ۔ اجلاس میں مستحق مریضوں کو سہولیات کی فراہمی، حکومتی فلاحی پروگراموں سے آگاہی، مفت میڈیکل کیمپس، ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ، اسسٹنس ڈیسک کے قیام اور ادویات و ٹیسٹ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر نے ہدایت کی کہ مقررہ اہداف بروقت مکمل کئے جائیں۔ اور عملہ مستحق افراد کی خدمت میں مزید بہتری لائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔