پیرا فورس کی کارروائی سکندر آباد میں 20دکانیں سربمہر
سکندرآباد (نامہ نگار )لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف پیرا فورس کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
20سے زائد دکانیں سیل کر دیں۔انسپکٹر پیرا فورس شاہد رسول سکھیرا نے بتایا کہ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ، دکانیں سیل کرنے کیساتھ ساتھ مقدمات کے اندراج کا عمل بھی جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیل کی گئی دکانیں ایک ہفتے تک بند رہیں گی۔انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔