اے سی کوٹ ادو کا امتحانی مراکزکا دورہ،انتظامات،سہولتوں کا جائزہ

اے سی کوٹ ادو کا امتحانی مراکزکا  دورہ،انتظامات،سہولتوں کا جائزہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) اے سی کوٹ ادو کا امتحانی مراکزکا دورہ، انتظاما ت ، سہولتوں کا تفصیلی جائزہ۔ ۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو فرخ محمود نے امتحانی مراکز کے جاری دوروں کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن کوٹ ادو کاظم گورمانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے امتحانی عمل، طلبہ کے بیٹھنے کے انتظامات،پانی ودیگر سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورطلبہ کوبہتر ماحول فراہم کیاجائے انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کی نگرانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں