وہاڑی پولیس ملازمین اور اہل خانہ کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد

وہاڑی پولیس ملازمین اور اہل خانہ  کیلئے فری آئی کیمپ کا انعقاد

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے مفت آنکھوں کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں پولیس لائنز وہاڑی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

کیمپ کے دوران بورے والا اور وہاڑی کے 378پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کا آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 254افراد کو مفت چشمے فراہم کیے گئے ۔ جبکہ 11افراد کے آپریشن/لینز تجویز کیے گئے جن کے تمام اخراجات پولیس برداشت کرے گی۔مزید بتایا گیا کہ 13اور 14اپریل کو تھانہ صدر میلسی میں بھی فری آئی کیمپ منعقد کیا جائے گا جہاں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مفت معائنے اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ پولیس فورس اور ان کے خاندان کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں