ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر کی تنزلی
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے محکمانہ غفلت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔
ناقص تفتیش کے مرتکب سب انسپکٹر عاصم محمود کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی دے دی۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ ناقص تفتیش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی درست تفتیش ہی انصاف کی بنیاد ہے ، اس لیے کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔