نجی ہسپتال میں ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار ،لاکھوں کا سامان برآمد

نجی ہسپتال میں ڈکیتی کا مرکزی  ملزم گرفتار ،لاکھوں کا سامان برآمد

بوریوالا(سٹی رپورٹر )نجی ہسپتال میں ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار لاکھوں مالیت کا سامان برآمد ۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پیشہ ور ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی مختار ہسپتال میں ہونے والی ڈکیتی کا معمہ صرف 72 گھنٹے میں حل کر دیا ۔تھانہ سٹی بوریوالا پولیس کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 26/200کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابر عرف بابری جتیرا سکنہ کچی پکی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 3 دن قبل نجی ہسپتال میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ،لاکھوں روپے کی الٹراساؤنڈ مشین اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں