جم خانہ سیکرٹری الیکشن، فیصل کمبوہ کے کاغذات نامزدگی جمع

جم خانہ سیکرٹری الیکشن، فیصل کمبوہ  کے کاغذات نامزدگی جمع

وہاڑی(خبرنگار )جم خانہ کے سیکرٹری الیکشن میں امیدوار چودھری فیصل کمبوہ نے سینکڑوں ممبران کے۔۔۔

 ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔ اس موقع پر ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید، میاں آصف خورشید سمیت تاجروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی، اس سے قبل چودھری فیصل کمبوہ نے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا جہاں سے شرکاء ایک بڑے قافلے کی صورت میں جم خانہ پہنچے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، اس موقع پر سابق سیکرٹریز جم خانہ راو سجاد اور عمرسیٹھی،رانا عدیل و دیگر سپورٹرز بھی ہمراہ تھے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں