کارسرکار میں مداخلت کا الزام، رکشہ ڈرائیور پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو محمد ارشد نے بتایا کہ۔۔۔
دوران ڈیوٹی رکشہ ڈرائیور مختیار حسین کو روکا اور لائسنس وغیرہ طلب کیا جو دکھانے سے قاصر رہا چالان کیا تو طیش میں آگیا گالم گلوچ شروع کردی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔