پاکستان امن کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ، شیخ عابد حسین

پاکستان امن کوششوں میں اہم  کردار ادا کر رہا ، شیخ عابد حسین

میلسی(نامہ نگار)انجمن طلبہ اسلام کے سابق ناظم شیخ عابد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک اہم اور سنہری دور سے گزر رہا ہے ۔۔۔۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئی ہے اور اہم عالمی مذاکرات کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر امن کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا ہے اور جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی پالیسی اپنائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھی پاکستان عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے سرگرم ہے ۔شیخ عابد حسین نے کہا کہ اسلام آباد اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور یہ سب قیادت کی بصیرت کا نتیجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں