پولیو مہم کا آغاز، 11لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے۔۔۔
بچاؤ کے قطرے پلا کر انسدادی مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے ۔ مہم 13 سے 16 اپریل تک جاری رہے گی جس دوران ضلع بھر میں 11 لاکھ 42 ہزار 666 بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے ۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ بچوں کو لازمی ویکسین دلوا کر قومی ذمہ داری ادا کریں۔