خانیوال‘ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

خانیوال‘ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے۔۔۔

 کرایوں میں کمی کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید سے ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے 4اپریل کو کیے گئے 23فیصد اضافے میں سے 20فیصد واپس لینے پر اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو مشترکہ انسپکشن سکواڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ نئے کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نئے کرایہ نامے تمام اڈوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافروں کو مکمل آگاہی حاصل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں