انسداد پولیو مہم‘تمام محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنیکی ہدایت
2374ٹیمیں گھر گھر جارکراوراہم مقامات پر خدمات انجام دیں گی، ڈی سی وہاڑی
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت چار روزہ انسداد پولیو مہم 13تا 16اپریل 2026کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بریفنگ دی۔ ضلع میں 6 لاکھ 50ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنے ، سکیورٹی یقینی بنانے اور والدین کو بچوں کو لازمی پولیو ویکسین پلانے کی ہدایت کی۔ مہم میں 2374 ٹیمیں حصہ لیں گی جو گھر گھر سمیت اہم مقامات پر خدمات انجام دیں گی۔