غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ‘8من بدبودارگوشت تلف

 غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ‘8من بدبودارگوشت تلف

دوکوٹہ قصائیوں والا محلہ میں کارروائی ‘ذوالفقار اور علی رضا کیخلاف مقدمہ درج

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں خراب گوشت تلف کر دیا گیا ترجمان کے مطابق وہاڑی کے علاقے دوکوٹہ کے قصائیوں والا محلہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ذبح خانے پر چھاپہ مارا کارروائی کے دوران تقریباً 8من بدبودار اور انتہائی خراب گوشت برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ۔برآمد ہونے والا گوشت ناقابل استعمال اور انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تھا ۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام مضر صحت گوشت ضائع کر کے ملوث ملزموں ذوالفقار اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں