میلسی :کچاکوٹ میں سیوریج سسٹم تباہ،شہریوں کی زندگی اجیرن
گلیوں میں گندا پانی جمع، آمد و رفت شدید مشکلات،تعفن ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
میلسی (نامہ نگار )شہر کے علاقے محلہ کچاکوٹ میں سیوریج سسٹم کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،گلیاں گندے پانی سے بھر جانے کے باعث آمد و رفت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی شہری مرزا شاہد کے مطابق کئی روز گزرنے کے باوجود سیوریج لائن کی صفائی نہیں کی گئی جس سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے اور مختلف بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمازی حضرات کو مساجد تک جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بچوں اور بزرگوں کیلئے گلیوں سے گزرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے ۔اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیوریج نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس پریشان کن صورتحال سے نجات دلائی جا سکے ۔