پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ ناقابل برداشت‘غلام مرتضیٰ

پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ ناقابل برداشت‘غلام مرتضیٰ

گاڑیوں میں نمایاں جگہوں پر کرایہ نامہ آویزاں کریں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

وہاڑی (خبرنگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عوامی سہولت کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ بسوں میں اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں میں نمایاں جگہوں پر کرایہ نامہ آویزاں کریں نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 25فیصد تک کمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت سے نوازا ہے ۔ پاکستان سپر پاور کے ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں