وجھیانوالہ میں 200کلو غیر معیاری گوشت ضبط‘تلف کرنیکا حکم
ناقص خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارورائیاں جاری رہیں گی، حکام
چھب کلاں،وجھیالوالہ(نامہ نگار)نواحی علاقہ وجھیانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق خلیل نامی شخص کے قبضہ سے قریباً 200 کلوگرام غیر معیاری گوشت برآمد ہوا جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گوشت کو قبضہ میں لے لیا اور اسے تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔مزید بتایا گیا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو صحت مند ماحول اور محفوظ خوراک میسر آ سکے ۔