ڈی سی ملیحہ رشید کاجہانیاں کا دورہ‘ صفائی انتظامات کا جائزہ
اے سی کو یونین کونسل روڈ سیوریج سسٹم کی خرابی فوری دور کرنیکی ہدایت
جہانیاں(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کا تحصیل جہانیاں کا دورہ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ لیا، عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے اچانک ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور بھی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹھٹھہ صادق آباد مین روڈ پر مڈل سکول کے قریب سیوریج نالے کی صفائی کی مہم کا جائزہ لیا ،ستھرا پنجاب ٹیم کارکردگی کو سراہتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا ۔ شہریوں نے یونین کونسل روڈ سیوریج سسٹم کی خرابی بارے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی انتظامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔