وہاڑی‘سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی‘7دکانیں سیل
بازار، مارکیٹیں ، شاپنگ مالز رات 8بجے ہر صورت بند کیے جائیں، انعم اکرم
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)حکومتی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے کفایت شعاری مہم کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 7دکانوں کو سیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے ہر صورت بند کیے جائیں۔ ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10بجے تک لازمی بند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرج ہالز اور مارکیز کو بھی رات 10بجے بند کیا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے مزید کہا کہ نجی گھروں اور پراپرٹیز میں شادی بیاہ کی تقریبات رات 10 بجے کے بعد منعقد کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے ۔کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپ، تنور، بیکریز، ملک شاپس اور فارمیسیز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ ہے ۔