ایف آئی اے نے دومسافروں کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے دومسافروں  کو حراست میں لے لیا

ملتان (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے اشخاص کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔۔۔

۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز دبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس عادل کو سامان سمیت گرفتار کرلیا جبکہ پی آئی اے کی فلائٹ مدینہ سے ملتان ایئر پورٹ مسافروں کو لیکر آئی تو ایف آئی اے نے اسامہ اصغر کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے نے گرفتار اشخاص کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں