انسدادپولیو مہم:کوٹ ادو میں 2لاکھ 60ہزار 652 بچے ہدف

انسدادپولیو مہم:کوٹ ادو میں 2لاکھ 60ہزار 652 بچے ہدف

1111ٹیمیں متحرک، مائیکرو پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر کے ہمراہ کل سے سولہ اپریل تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کے 2 لاکھ 60 ہزار 652 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے فول پروف اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائے جائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے مائیکرو پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 1111 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1059 موبائل ٹیمیں، 29 فکسڈ ٹیمیں اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 2431 ورکرز خدمات انجام دیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ٹیموں کی کارکردگی مؤثر بنائی جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں