ستھرا پنجاب ٹیم اتوار کو بھی متحرک،متعدد علاقوں کی صفائی
سکندرآباد (نامہ نگار)تحصیل شجاع آباد میں اتوار کے روز بھی ستھرا پنجاب ٹیم متحرک رہی اور مختلف سرکاری و عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا۔
ستھرا پنجاب ٹیم نے سرکاری و کمرشل مارکیٹوں، مین شاہراہوں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، بنگلہ پارک، حبیب پارک، اراضی ریکارڈ سنٹر، سبزی منڈی اور بس ٹرمینل سمیت تمام پبلک مقامات کی خصوصی صفائی کی۔اتوار کے روز سرکاری اداروں کی چھٹی کے باوجود صفائی مہم جاری رکھی گئی۔اور مختلف مقامات پر چونا ڈال کر راستوں کو بھی خوبصورت بنایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ستھرا پنجاب ٹیم نے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔