پٹرولیم قیمتوں میں کمی مثبت اقدام:صدف عادل جٹ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی مثبت  اقدام:صدف عادل جٹ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)چیئرمین ٹائیگرز فورم و ڈسٹرکٹ بار کے رکن چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانباش سے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی ایک مثبت اقدام ہے۔جو عوام اور کاروباری طبقے کیلئے ریلیف کا باعث بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اب مقامی سطح پر منتقل ہو رہے ہیں جو معیشت کیلئے اچھا اشارہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں