حادثات اور گیسٹرو کے باعث 8 افراد ہسپتال منتقل

حادثات اور گیسٹرو کے  باعث 8 افراد ہسپتال منتقل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال اور گردونواح میں مختلف ٹریفک حادثات اور گیسٹرو کے باعث 8 افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ گیسٹرو کے باعث 3 مریضوں کو طبی امداد کیلئے لایا گیا۔ متاثرہ افراد میں ارشد، بلال باجوہ، آفتاب، احمد، ذیشان اور محمد وقاص شامل ہیں۔تمام مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں