کیپٹن خرم شہزاد اور سمیرا خرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 کیپٹن خرم شہزاد اور سمیرا خرم  کے اعزاز میں الوداعی تقریب

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)کیپٹن خرم شہزاد اور کیپٹن سمیرا خرم کی چار سالہ خدمات کے اعتراف میں ان کی ٹرانسفر پر چرچ سالویشن آرمی میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں چرچ انتظامیہ اور مسیحی برادری نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار اور تحائف پیش کیے جبکہ شیلڈز بھی دی گئیں۔اس موقع پر کوائرز نے روحانی گیت گا کر خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں کیپٹن خرم شہزاد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ شرکاء نے جذباتی انداز میں انہیں رخصت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں