ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کا عوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم
حلقہ کی یونین کونسلز میں گلیاں، نالیاں اور سڑکیں تعمیر ہو رہی ،تقریب سے خطاب
ٹاٹے پور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کے دوران حلقہ کے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر مرحلہ وار عمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں گلیوں کی تعمیر، نالیوں کی بہتری، سولنگ اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور یہی مشن جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حلقہ کی کوئی یونین کونسل ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوہ پیر وآلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔