کوٹ ادو:انسداد پولیو آج آغاز، 1111 ٹیمیں تشکیل
ضلع بھر کے 2 لاکھ 60 ہزار 652 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کوٹ ادو میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر کے 2 لاکھ 60 ہزار 652 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 1111 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1059 موبائل ٹیمیں، 29 فکسڈ ٹیمیں اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔حکام کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ مہم کے دوران سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ سکے ۔متعلقہ افسران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔