گرمی بڑھتے ہی آئسکریم و قلفیوں کی مانگ میں اضافہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں قلفیوں اور آئسکریم کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اندرون شہر 40 سے زائد چھوٹی فیکٹریاں غیر معیاری آئسکریم اور قلفیاں تیار کر رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی تیاری میں خشک دودھ، کیمیکل اور دیگر غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جا رہے ہیں جس سے گلے اور سانس کی بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ آئسکریم اور قلفیاں زیادہ تر گھوم پھر کر فروخت کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی غیر معیاری فیکٹریوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو صحت کے خطرات سے بچایا جا سکے ۔