مذاکرات سے خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی:شیخ راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نظریاتی رہنما شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ۔۔۔
ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات مشرق وسطیٰ میں امن کی طرف اہم پیش رفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس عمل میں میزبان کے طور پر کردار قومی وقار کا مظہر ہے اور یہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اس سے صرف تباہی اور معاشی نقصان ہوتا ہے ، اس لیے مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔