کہروڑپکا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار

کہروڑپکا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) میپکو سب ڈویژن کہروڑپکا میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دن اور رات کے مختلف اوقات میں بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروبار، گھریلو امور اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ گرمی کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ، باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں