عبدالرؤف زاہد کو ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی ممبرشپ مل گئی
مونڈکا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں نوجوان وکیل عبدالرؤف زاہد ایڈووکیٹ کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ ممبرشپ دے دی گئی۔
عبدالرؤف زاہد ایڈووکیٹ نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے تعلیم مکمل کی ہے اور وہ معروف سماجی شخصیت رانا محمد زاہد حمید کے صاحبزادے ہیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ چودھری ظفر اقبال انصاری ایڈووکیٹ اور سینئر وکیل رانا عامر حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان وکلاء کی بار میں شمولیت ایک خوبصورت اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے وکلاء سینئرز کی رہنمائی میں آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔