صدف نذیر نے بطور پرنسپل گرلز ہائرسیکنڈری سکول کاچارج سنبھال لیا
بورے والا (سٹی رپورٹر) صدف نذیر نے گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول 441 ای بی میں بطور پرنسپل چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔
صدف نذیر ایک قابل، باصلاحیت اور تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں اور ان کا تعلیمی و انتظامی تجربہ نہایت وسیع ہے ۔چارج سنبھالنے پر اے ای او ہیڈکوارٹر میڈم ثمینہ رانا، اے ای اوز چودھری افضل، اقرا اکرم اور عابدہ شاہین نے انہیں مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے ۔ صدف نذیر اس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) بورے والا کے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔