پوپ لیو کی ہدایت پر ملک بھر میں مسیحیوں کی دعائیہ تقریب

پوپ لیو کی ہدایت پر ملک بھر  میں مسیحیوں کی دعائیہ تقریب

ملتان (کرائم رپورٹر)مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چودھویں کی خصوصی ہدایات پر دنیا بھر میں امن کے لئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسی سلسلے میں کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیساء پاکستان کے زیر اہتمام کیتھولک بشپ ہاؤس ملتان میں ایک پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت کیتھولک کمیشن کے چیئرمین اور بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی۔ اس موقع پر نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ، شہزاد فرانسس، علامہ ابو بکر عثمان الازہری، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، پروفیسر عبدالماجد وٹو، صاحبزادہ بشارت عباس قریشی، پیر عبید صدر پوری، سرفراز کلیمنٹ، شازر گل، ملک محمد کمبوہ، عابد پالوس، اطہر جہانیاں اور رانا عرفان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں