ملتان میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، شہریوں کی شرکت

 ملتان میں پاکستان زندہ باد  ریلی کا انعقاد، شہریوں کی شرکت

ملتان (کرائم رپورٹر)جشن فتح مبین ایران کے سلسلے میں ملتان میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا

جس کی سرپرستی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے کی۔ ریلی کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا، امت مسلمہ کے اتحاد کو اجاگر کرنا اور قومی یکجہتی و اخوت کا پیغام عام کرنا تھا۔ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان سے محبت، عالم اسلام کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان کی سلامتی، ایران کی کامیابی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں رانا عرفان اللہ، سردار عون رضا انجم، سید ظفر زیدی اور سردار عباس الٰہی سمیت مختلف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں