میٹرک امتحانات، مانیٹرنگ ٹیمیں، موبائل سکواڈ تشکیل

میٹرک امتحانات، مانیٹرنگ ٹیمیں، موبائل سکواڈ تشکیل

8امیدواروں کیخلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر کارروائی کا آغاز

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2026 کو شفاف بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کی ہدایات پر کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں کی نگرانی میں متعدد مانیٹرنگ ٹیمیں اور موبائل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ٹیموں میں 250 سے زائد سینئر انتظامی و تعلیمی افسر شامل ہیں۔ اب تک 8 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کر کے بورڈ رولز کے مطابق انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔کنٹرولر کے مطابق کوتاہی کے مرتکب امتحانی اسٹاف اور نگران عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منفی عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی کو موبائل فون، اسمارٹ واچ یا کسی بھی ریکارڈنگ ڈیوائس کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں