اسرائیلی قانون انسانیت سوز، مسلم ممالک خاموش ، محمود اسلم

اسرائیلی قانون انسانیت سوز، مسلم ممالک خاموش ، محمود اسلم

ملتان (کرائم رپورٹر)تنظیم اسلامی کے نائب ناظم اعلیٰ پروفیسر محمود اسلم نے کہا ہے کہ۔۔۔

30 مارچ کو اسرائیلی کنیسٹ نے ایک انتہائی امتیازی اور انسانیت سوز قانون منظور کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا عمل آسان بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کے مطابق قیدیوں کی بڑی تعداد عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے ، 90 دن کے اندر پھانسی کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اپیل کے حق کو محدود کیا گیا ہے جبکہ یہ قانون صرف فلسطینیوں پر لاگو ہوتا ہے ، اسرائیلیوں پر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اسلامی ملتان کے زیراہتمام دفتر تنظیم اسلامی تا چونگی نمبر 9 تک نکالی گئی پرامن ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات غزہ میں بمباری، لبنان پر حملوں اور ایران کے خلاف جارحیت کے وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان اقدامات کو قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے ، تاہم مسلم ممالک کی جانب سے مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور دیگر مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر عملی اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر آواز بلند کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں