شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی برسی پر خطاطی وگائیگی مقابلے

شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی  برسی پر خطاطی وگائیگی مقابلے

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے علامہ اقبال کے اشعار کی مصورانہ خطاطی اور کلام اقبال کی ساز و آواز کے ساتھ گائیکی کے مقابلہ جات 21 اپریل 2026 بروز منگل صبح ساڑھے نو بجے ملتان آرٹس کونسل کی زوار حسین آرٹ گیلری اور اسلم انصاری آڈیٹورم میں منعقد ہونگے جن میں 15 سے 35 سال تک کے امیدوار حصہ لے سکیں گے ۔

اشعار کی مصورانہ خطاطی کے لیئے کینوس کا سائز 18*24 مقرر کیا گیا ہے ۔دونوں کیٹیگریز کے مقابلہ جات میں پہلا انعام حاصل کرنے والے امیدوار کو 20 ہزار روپے \'دوسرا انعام حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے اور تیسرا انعام حاصل کرنے والے امیدوار کو 10 ہزار روپے کے کیش پرائزز دیئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں