مخالفین پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے خائف،منظور احمد ڈومرا
ملتان (لیڈی رپورٹر)پی پی 214 کے رہنما ملک منظور احمد ڈومرانے نے یونین کونسل 78 بستی کراری میں ڈاکٹر رمضان بلہڑا اور گل محمد سندھو کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی حلقے میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں جبکہ اہلیان حلقہ جوق در جوق دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی قاسم نے اپنے بڑوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے این اے 148 اور پی پی 214 میں میرٹ پر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور عوامی مسائل کو دہلیز پر حل کرنے کی مثال قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر اور وڈیرا نظام کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے جس سے غریب اور حقدار کو انصاف ملا۔