پاکستان رائٹرز ونگ کے انتخابات، نئی قیادت منتخب
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان رائٹرز ونگ کے سال 2026-27 کے انتخابات مکمل ہو گئے جن میں قاری محمد عبداللہ چیئرمین، ساجد اقبال شجرا صدر، عاطف انصاری جنرل سیکرٹری اور حسین عبدالرحمن نسیم فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
انتخابات کا عمل چیئرمین الیکشن کمیشن و سرپرست محمد الیاس خان ممبڑ کی نگرانی میں مکمل ہوا۔دیگر منتخب عہدیداروں میں سعید بلوچ وائس چیئرمین، صہیب اقبال سینئر نائب صدر، سردار ساجد خان چانڈیو نائب صدر، عبدالرحیم خان جوائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد الطاف احمد اور عمار بن انتظار ڈپٹی جنرل سیکرٹریز شامل ہیں۔ نعیم الرحمن خان ڈپٹی فنانس سیکرٹری، عبدالباری خان اور مخدوم عرفان رفیع سیکرٹری سوشل میڈیا منتخب ہوئے جبکہ میڈیا سیکرٹری کے لئے عمیر امتیاز خان اور مبین حسن کا انتخاب عمل میں آیا۔