میاں افضل مڑل کیلئے تعریفی خط کا اجرا

میاں افضل مڑل کیلئے تعریفی خط کا اجرا

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے اسسٹنٹ منیجر (ویجیلنس) میاں محمد افضل مڑل کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی خط جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد افضل مڑل نے جنوری 2025 سے دسمبر 2025 کے دوران بجلی چوری اور نادہندگان سے واجب الادا رقوم کی ریکوری کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائی۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی رہنمائی اور مؤثر کوآرڈی نیشن کے ذریعے ریکوری کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا۔ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ان کی مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے نتیجے میں مجموعی طور پر 20 ملین روپے کی ریکوری ممکن ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں