ٹھٹھہ صادق آباد میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں،4 گرفتار

ٹھٹھہ صادق آباد میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں،4 گرفتار

میٹر ٹیمپرنگ اور ڈائریکٹ کنڈے لگانے پر مقدمات درج،مزید کریک ڈاؤن جاری

جہانیاں (نمائندہ دنیا)واپڈا جہانیاں، دنیاپور اور ٹبہ سلطان پور سب ڈویژنز کی ٹیموں نے ٹھٹھہ صادق آباد اور نواحی علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو پکڑ لیا۔ ملزمان کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں انجینئر امان اللہ خان، ایس ڈی او دنیاپور انجینئر محمد طاہر اور ایس ڈی او ٹبہ سلطان پور انجینئر محمد تنویر کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔ کارروائی کے دوران چک نمبر 141 دس آر میں الطاف حسین ڈائریکٹ تاریں لگا کر جبکہ محمد اکرم میٹر ٹیمپر کر کے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ۔اسی طرح چک نمبر 119 دس آر میں محمد معظم اور کوٹھی تلسی والی کے رہائشی محمد جاوید کو بھی میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے چاروں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس ڈی او انجینئر امان اللہ خان نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں